پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بتایا کہ وزارت خزانہ خیبر پختونخوا نے مزید 3ارب روپے صحت کارڈ کے لئے جاری کر دیے، مارچ میں حکومت آنے کے بعد سے اب تک 10.5 ارب جاری کر دیے ہیں، فری ادوایات کے لئے فنڈز علیحدہ سے جاری کر دیے ہیں۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ میں صحت کارڈ کے ذریعے 3 لاکھ 63 ہزار لوگوں کا علاج ممکن ہوا جس میں 1 لاکھ 4 ہزار لوگوں نے صحت کارڈ پلس کی سہولت نجی ہسپتال سے حاصل کی ہے۔
موجودہ حکومت نے اپنے ماہانہ صحت کارڈ اخراجات کو ریفارم کرکے دو ارب تک پہنچا دیا، معیار کو بہتر کرکے لوگ سرکاری اسپتالوں کو ترجیح دے رہے ہیں، اب تک صرف صحت کارڈ سے 2 لاکھ 60 ہزار لوگوں نے سرکاری اسپتال سے علاج کرایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو مالی بحران زدہ صوبہ قرار دینے والوں کیلئے یہی جواب کافی ہے۔
وزیر اعلی علی امین گنڈہ پور اور چیئرمین عمران خان کا ویژن عوامی خدمت ہے، آنے والے دنوں میں عوام کے لئے مزید خوشخبریاں ہیں اور انشاللہ اپنے خزانے سے انہیں پورا کریں گے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک حکومت کے لئے ایک مشورہ ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں