اسلام آباد: وزارت قومی صحت نے پاکستان میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خلیج ممالک سے آنے والے خیبرپختونخوا کے شہری کو ایم پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر اس کے ٹیسٹ کر کے نمونے تصدیق کیلیے بھیج دیے ہیں۔
وزارت حکام کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص میں معمولی علامات ہیں جبکہ اس سے ملاقات کرنے والوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے تاکہ ان کے نمونے بھی حاصل کیے جائیں۔
ترجمان وزارت قومی صحت نے کہا کہ تمام صوبوں کو منکی پاکس کے حوالے سے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام پوائنٹس آف اینٹری پر سخت نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے کانگو اور افریقا کے دیگر مقامات پر ایم پاکس کی نئی قسم کے پھیلنے کو ہنگامی عالمی صورتحال قرار دیا ہے۔ افریقا کے کچھ ممالک میں بچوں اور بڑوں میں ایم پاکس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب تک 13 ممالک میں ایم پاکس کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 517 اموات کی اطلاع سامنے آئی ہیں۔ رواں سال ایم پاکس کے سے سے زیادہ مشتبہ کیسز افریقی ممالک میں 17 ہزار سے زائد رپورٹ ہوئے ہیں۔
ہفتہ, اپریل 26
تازہ ترین
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ