اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ سے تنگ آکر اپنا انسٹاگرام اکانٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ‘وانٹڈ’ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ جو کہ اب عائشہ فرحان ہیں،کافی عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں۔تاہم سوشل میڈیا پر اداکارہ مداحوں کے درمیان رہتی ہیں۔حال ہی میں عائشہ ٹاکیہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے کیونکہ نئے روپ میں وہ بالکل نہیں پہچانی جارہی تھیں۔مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے اس انداز کو بالکل پسند نہیں کیا گیا اور اکثر نے اس انداز پر ان پر تنقید کی۔عائشہ ٹاکیہ نے انسٹاگرام اکانٹ ڈیلیٹ کر دیاایک صارف نے حیران ہو کر سوال کیا کہ کیا یہ عائشہ ٹاکیہ ہی ہیں؟ ایک نے لکھا کہ تم تو ایک وقت بالی وڈ کی کوئن تھیں۔ ایک نے لکھا کہ کیا آپ وہی ٹارزن دا ونڈر کار والی کیوٹ عائشہ ٹاکیہ ہو؟ اتنا چینج کیوں کیا؟ایک صارف نے لکھا کہ ایک خوبصورت چہرے کو پلاسٹک سرجری نے برباد کردیا۔بھارتی میڈیا کیمطابق صارفین کی جانب سے مسلسل ٹرولنگ کرنے پر عائشہ ٹاکیہ نے اپنا انسٹاگرام اکانٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ خیال رہے کہ چند سال قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ عائشہ ٹاکیہ نے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے، ان کے چہرے پر بھی واضح فرق محسوس کیا گیا تھا تاہم اداکارہ نے کسی بھی قسم کی سرجری کروانے سے انکار کیا تھا۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار