اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کہا کہ بانی پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم سے مطمئن نہیں، تنظیم غیرفعال نظرآتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ حماد اظہر نے پچھلے جلسے میں مجھ سے گرفتاری دینے کا کہتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مجھے گرفتار کریں تو میرا کیس مفت میں لڑیے گا ۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ حماد اظہر کی بات پر میں نے حامی بھری اور کہا کہ میں پارٹی کے سارے کیسز فری میں ہی لڑتا ہوں مگر پھر حماد اظہر نے سرینڈر ہی نہیں کیا، حماد اظہر کا ستمبر تک اڈیالہ جیل مارچ کا بیان بھی سیاسی بیان تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ تین رکنی کمیٹی پنجاب سے 8 ستمبر کی جلسے میں شرکت کے حوالے سے نگرانی کرے گی، کمیٹی نظر رکھے گی کہ حماد اظہر نے کام بھی کیا ہے یا وہ صرف ٹک ٹاک تک محدود رہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ فعال نہیں ہوئے تو بانی پی ٹی آئی کو کمیٹی رپورٹ دے گی، ان کا متبادل تجویز کریگی اور وہ ٹیک اوور کریں گے۔
پیر, دسمبر 16
تازہ ترین
- لندن :فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج
- عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق
- لاہور اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 16 دسمبر کی چھٹی کا اعلان
- چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان
- وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم
- پی ٹی آئی نے نوجوانوں کومخالفین کے خلاف گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
- صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کیخلاف جنگ جیتیں گے: وزیراعظم
- وادی نیلم: مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق،5 زخمی
- دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق
- سول نافرمانی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا