پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جلسے کے شرکاء کی جانب سے اسلام آباد پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی اور ایف سی کو طلب کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں سنگجانی کی مویشی منڈی میں جلسہ منعقد کیا گیا جس کا وقت شام 7 بجے تک تھا، تاہم جلسے کے لئے دیا گیا وقت ختم ہونے کے باوجود جلسہ جاری رہا۔