اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے احکامات دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اسلام آباد میں محصولات میں بہتری کے لیے اقدامات پر اہم جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ایف بی آر کی کارکردگی کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے محصولات کی وصولی کے لیے بنائی گئی حکمت عملی کے نفاذ پر عملدرآمد کے حوالےسے سخت اقدامات کی ہدایت کی،اجلاس کے دوران وزیراعظم کو شوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب اور نگرانی پر بریفنگ دی گئی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کے بعد محصولات کی وصولی میں بہتری آئے گی، ان اصلاحات سے چینی کی ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہو گا اور قیمتوں میں توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، چینی کے سٹاک کی باقاعدہ نگرانی کی جائے تاکہ سپلائی چین متاثر نہ ہو، ٹیکس چوری اور کم ٹیکس دینے والی شوگر ملوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچے گا، وزیراعظم نے ایف بی آر ویلیو چین کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی احکامات اور ٹیکس نہ دینے کی صورت میں سخت کارروائی کی ہدایت کی، اس کے علاوہ سیمنٹ اور ٹوبیکو انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
منگل, جنوری 14
تازہ ترین
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق
- عدالت کا وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرانے کا حکم
- 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز
- بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر
- سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
- عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی: جاوید لطیف
- عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں: کیپٹن (ر) صفدر
- قصور: علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی
- کوئی بھی باشعور انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری