کراچی(بیورورپورٹ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 دہشت گرد مارے گئے۔محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ہلاک دہشت گردوں سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔حکام کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت قاسم رشید اور عثمان کے نام سے ہوئی، ملزمان نے 7 جولائی کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈی ایس پی علی رضا کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا، ہلاک دہشتگرد حافظ قاسم رشید کراچی کا نیا امیر تھا، ڈی ایس پی کے قتل کیلئے ڈسٹرکٹ صدر سید احمد حسن نے سہولت کاری کی، ریکی میں ملوث دو دہشتگرد نعیم اور حمزہ کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان سے دہشتگرد حافظ قاسم رشید اور عثمان کا سراغ ملا۔حکام کے مطابق مقابلے کے دوران دونوں دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے کلاشنکوف، دو پسٹل، تین ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے، خودکش جیکٹ،ٹارگٹ کلنگ لسٹ بھی برآمد ہوئی، ہلاک دہشتگردوں سے کالعدم تحریک طالبان کا جاری لیٹر بھی ملا، لیٹر کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے اس گروپ نے حال ہی میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد حافظ قاسم 12 سال کے بعد جیل سے رہا ہوا تھا، ملزم 35 سے زائد قتل، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں ملوث تھا، ڈی ایس پی علی رضا کو قتل کرنے کی پلاننگ کئی ماہ قبل جیل میں کی گئی تھی۔یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں کراچی کے علاقے کریم آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے ڈی ایس پی علی رضا کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں علی رضا اور ان کا محافظ شدید زخمی ہوگئے تھے۔دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔
اتوار, دسمبر 8
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز