راولپنڈی(نیوزڈیسک)انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختو نخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں 4 خارجی جہنم واصل کر دیئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 9 اکتوبر کو بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خارجی ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 10 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقہ حسن خیل میں کارروائی کی گئی، کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، معصوم لوگوں پر حملوں، اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
اتوار, دسمبر 8
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز