اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کر کے ایوانوں کو بلڈوز کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، حکومت کو ترمیم کرنی ہے تو کرے مگر ہماری بہنوں کی عزت اور ان کے دوپٹوں کا تقدس پامال نہ کرے۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ آج ان ایوانوں کو بلڈوزکرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اس ایوان کی بے توقیری کی حدیں پار کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ایوان سے نقاب پوش دس ارکان کو اٹھاکر لے گئے یہ کیا کیا گیا، اسپیکر ایازصادق نے نقاب پوشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان کیا۔ اسپیکر صاحب بتائیں وہ ایف آئی آر کہاں ہے؟ آج سوال یہ ہورہا ہے کہ اس پارلیمان کی حیثیت کیا ہے ؟۔علی محمد خان نے کہا کہ آج میرے لیڈر پر سوال کررہے ہیں، آپ آئین سازی کریں مگر عورتوں کے دوپٹے چھین کر آئین سازی نہ کریں، آپ چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرکے آئینی ترمیم چاہتے ہیں، بلاول نوازشریف بتائیں یہ سب کچھ آپ کی مرضی سے ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیا فیاض چجھڑا کے بیٹے کا گوشت پلاسوں سے نوچ کر اس کی والدہ لائیو دکھایا گیا، کیا ایسے گوشت نوچ کر آپ ووٹ چاہتے ہیں، کیا آپ اس طرح کی کارروائی میں ملوث ہیں۔ علی محمد خان نے کہا کہ آپ چیف جسٹس کا تقرر پارلیمانی پارٹی میں حکومتی اکثریت لاکر کرنا چاہتے ہیں، آپ چیف جسٹس کو وزیر اعظم اور پارلیمانی کمیٹی کے تابع کرنا چاہتے ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ اسلام میں قاضی کا مقام ہوتا ہے جو سربراہ حکومت کو بلا سکتا ہے، آپ قاضی کو ماتحت کرنا چاہتے ہیں، آپ یہ کر دیکھیں کہ اگر کمزور چیف جسٹس ہوا توکل کوئی مولوی مشتاق تمہارے لئے ہی بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر قانون بتائیں انہیں کس سے مسودہ مل گیا تھا، وزیر قانون بتائیں انہیں مسودہ کس نے دیا۔ وزیر قانون نے تو دوسروں کو قانونی مسودہ دینا ہوتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم اس مسودے کو بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھ دیں گے، ہم انہیں کہہ دیں گے کہ اس میں ملٹری کورٹ شامل نہیں اسے دیکھ لیں ، کیا انصاف کے لئے وہ یہ مسودہ منظور کرلیں گے یا نہیں ان پر ہے، یہ دن کو یہاں پارلیمانی کمیٹی کرتے ہیں اور رات کو ہماری مائیں بہنیں اٹھاتے ہیں۔علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کسی کے بدن کو نہیں نوچ رہے آپ جمہوریت کے بدن کو نوچ رہے ہیں، میرا لیڈر وہ ہے جس نے او آئی سی کو منہ پر کہا کہ مردہ قیادت اٹھ کھڑی ہو اور اسلامی بلاک بنائیں۔
اتوار, اپریل 27
تازہ ترین
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ