کوئٹہ (نیوزڈیسک) کوئٹہ میں آج ریلوے سٹیشن پر ہونیوالے دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ آگئی ۔رپورٹ کے مطابق دھماکہ صبح 8بج کر 20 منٹ پر پلیٹ فارم نمبر1 کے داخلی دروازے پر ہوا، دھماکہ کے وقت پلیٹ فارم نمبر1 پر کوئی ٹرین موجود نہ تھی، جعفر ایکسپریس نے 8.30 بجے پلیٹ فارم نمبر 1 پر پہنچنا تھا، خوش قسمتی سے پلیٹ فارم نمبر2 پر موجود مسافر محفوظ رہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ریلوے سٹیشن دھماکہ خودکش تھا، خودکش حملہ آور نے 7 سے 8 کلو دھماکہ خیر مواد جسم سے باندھا تھا، خودکش حملہ آور نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑایا۔پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضاء ٹیسٹ کیلئے فرانزک لیب بھجوائے جائیں گے، خودکش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے مدد لی جائے گی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دھماکے کی نوعیت خود کش لگتی ہے، دھماکے کی پہلی اطلاع کوئٹہ کنٹرول روم میں موصول ہوئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام علاقہ کو کارڈن آف کر دیا ہے، ڈی ایس پی سپیشل برانچ ریلوے شاہد نواز و دیگر ریلوے عملہ موقع پر موجود رہے، دھماکہ کے بعد ریسکیو آپریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ واضح رہے کہ آج کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 50سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
بدھ, نومبر 13
تازہ ترین
- فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں : عظمیٰ بخاری
- کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ آگئی
- پی ٹی آئی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والا شہری گرفتار
- لسبیلہ : بس اور ٹریکٹر میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی
- علامہ اقبال کا 147 واں یوم ولادت ، مزاراقبال پرگارڈزتبدیلی کی پروقارتقریب
- وزیر اعظم کا ’ بجلی سہولت پیکیج ‘ کا اعلان
- بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے پاکستان آنے سے انکار
- تحریک انتشاراین آراو کیلئے ملکی امن وامان داؤ پر لگا رہی ہے : عطا اللہ تارڑ
- سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز میں اضافہ
- چینی شہریوں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعظم
- آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ
- تحریک انصاف کے تین رکنی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات