میانوالی (نیوزڈیسک) تھانہ چاپری میانوالی پر خوارجی دہشت گردوں کا ناکام بنادیا گیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پنجاب پولیس ترجمان کے مطابق کے پی کے سے متصل پنجاب کی بین الصوبائی سرحد پر عیسیٰ خیل سرکل کے تھانہ چاپری پر دہشت گرد حملہ آور ہوئے، 20 سے زائد خوارجی دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ تھانہ پر اچانک حملہ کیا۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس اور خوارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں نے تھانہ کی عمارت پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز بھی پھینکے،اس دوران تھانہ چاپری کا تمام عملہ محفوظ رہا جبکہ 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔پنجاب پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے، حملے کے فوری بعد پولیس ڈی پی او میانوالی اختر فاروق اور سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے، پولیس صوبے میں امن دشمن عناصر کا اسی طرح جواں مردی سے مقابلہ کرتی رہے گی۔
بدھ, دسمبر 4
تازہ ترین
- سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2آپریشنز، 8خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت2شہید
- میانوالی : تھانہ چاپری میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4خوارجی مارے گئے
- عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: جیل ذرائع
- ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز سست روی کا شکار، صارفین پریشان
- پی ٹی آئی کے پرتشدد ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے اسلحہ کا استعمال نہیں کیا گیا: وزارت داخلہ
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ