لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینز اکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا، وہ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں کلاس روم پہنچیں جہاں بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن سیکھانے کے جدید طریقہ کار کا مشاہدہ کیا۔ مریم نواز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے بارے میں دریافت کیا، سکول کے بجٹ، نصاب، طریقہ تعلیم اور ایکسپرٹ ٹیچر کے بارے میں بھی پوچھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کے طلبہ کی اے آئی تخلیقات کا معائنہ کیا، ضلع جیاڈنگ کی ڈائریکٹر بیورو آف ایجوکیشن گوان وینجی، شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینز اکیڈمی آف سائنسز کے صدر زیا ہانگ می سے ملاقات بھی کی جہاں مریم نواز کو چین کے ایجوکیشن سسٹم کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بتایا گیا کہ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے علوم سیکھانے کیلئے قائم کیا گیا ہے، 12 سے 15 سال کے بچوں کو اے آئی کی جدید ٹیکنیک سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ دوران بریفنگ مزید بتایا گیا کہ سکول میں کمسن طلبہ کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مفت تعلیم دی جاتی ہے، شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں شنگھائی اور گردونواح کے بچے زیر تعلیم ہیں۔
جمعرات, دسمبر 12
تازہ ترین
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں
- جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- جو شخص آرمڈ فورسز میں نہیں وہ اسکے ڈسپلن کے نیچے کیسے آ سکتا ہے؟ آئینی بنچ
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب