پشاور (نیوزڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے امن و امان کی ناقص صورتحال پر صوبائی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ امن وامان کی خراب صورتحال پر کےپی حکومت استعفیٰ دے، سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی ایف آئی آر وزیراعلیٰ پرہونی چاہیے،کے پی حکومت چاہتی ہے صوبہ برباد ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی جل رہا ہے توپنجاب کی سرحد دور نہیں، کے پی میں دہشت گرد کون لایا، ان کا احتساب ہونا چاہیے،علی امین گنڈاپور کیوں مسلح ہو کر اسلام آباد گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ جل رہا ہے اور ہماری حکومت خواب خرگوش کی نیند سو رہی ہے، آج تک صوبائی حکومت کی ناکامی ہے کہ کرم کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، کرم میں ادویات اورخوراک کی کمی ہے، وفاقی حکومت نے بھی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ بہت بڑا ظلم ہے کہ کرم کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ، شاید ہماری حکومتیں انتظار کر رہی ہیں کہ یہاں کوئی بڑا واقعہ ہو جائے، سیاسی جماعتوں کا کام لاشوں پر سیاست کرنا رہ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت یا عدلیہ نے ابھی تک کوئی انکوائری نہیں کی، وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں امن و امان کی صورتحال سے غافل ہیں، وزراء اپنا رونا روتے ہیں صوبے کے حالات نہیں بتاتے، ہماری پولیس بہادر ہے لیکن کرم کی دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کی لڑائی میں کرم جل رہا ہے، سکیورٹی فورسز اور پولیس شہادتیں دی رہی ہیں لیکن حکومتیں خاموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چالیس ہزار لوگوں کو واپس لانے والوں کا احتساب ہونا بہت ضروری ہے، 2013 سے اس صوبے کا کیا حال بنایا گیا، صوبائی حکومت کا ون پوائنٹ ایجنڈا عمران خان کیلئے این آر او لینا ہے، یہ لوگوں کے پاؤں پڑ رہے ہیں کہ عمران خان کو چھڑ ائیں۔
اتوار, دسمبر 22
تازہ ترین
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 9مئی کے سارے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے: عطا تارڑ
- میزائل پروگرام پر امریکی الزامات افسوسناک، حقیقت کے برعکس ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
- وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- سکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 4 خارجی ہلاک
- حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے
- سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنادی گئیں: آئی ایس پی آر
- کچہ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
- بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی
- پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد
- جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری
- وزیراعظم کا انسانی سمگلروں کے سہولت کار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم