اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے امریکی پابندیوں بارے ردعمل میں کہا کہ نجی تجارتی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں افسوسناک ہیں، اس اقدام سے خطے کے سٹریٹیجک استحکام پرخطرناک اثرات مرتب ہوں گے، ماضی میں بھی بنا ثبوت محض شکوک کی بنیاد پر پابندیاں عائد کی گئیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق امریکا نے دوسرے ملکوں کو جدید ملٹری ٹیکنالوجی کی اجازت دی، دوہرے معیار سے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے مقصد کو دھچکا لگتا ہے، پاکستان کی سٹرٹیجک صلاحیتوں کا مقصد اس کی خودمختاری کا دفاع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا چاہتا ہے، پاکستانی میزائل پروگرام خطے میں استحکام اور طاقت کے توازن کیلئے ہے، سٹریٹیجک پروگرام پر پاکستانی عوام کی مقدس امانت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سے پاکستان کی میزائل صلاحیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ دفاعی تجزیہ کار سید محمد علی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیاں بہت ہی افسوسناک ہیں، اس قسم کی پابندیوں سے پاکستان کی میزائل صلاحیت پر کسی قسم کا اثر نہیں پڑےگا، ہمارا میزائل پروگرام ہمارے انجینئرز کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ کی بہت بڑی غلطیاں ہیں جو بائیڈن انتظامیہ اپنے آخری دور میں کر رہی ہے، امید کرتے ہیں ٹرمپ انتظامیہ اس غلطیوں کا ازالہ کرے گی، ٹرمپ انتظامیہ پابندیوں سے متعلق اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔ دفاعی تجزیہ کار راشد ولی نے کہا کہ یہ ایک غیر منصفانہ فیصلہ ہے، پاکستان ایٹمی عدم پھیلاؤ کے جتنے بھی معاہدات ہیں پاکستان اس کا حصہ ہے، ماضی میں امریکی خود اس بات کی تعریف کرتے رہے ہیں، امریکی خود کہتے رہے ہیں پاکستان کا میزائل سسٹم بہت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات صرف خطے تک محدود ہیں، اس قسم کی پابندیاں ماضی میں بھی لگتی آئی ہیں، پہلے بھی دنیا کے پاکستان کے لانگ رینج میزائل سسٹم پر تحفظات تھے، ان پابندیوں کا اثر بہت محدود ہوتا ہے، ماضی میں بھی پاکستان پر پابندیاں لگیں لیکن پاکستان نے اپنی نیشنل سکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا۔ دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان پر مشکل سے مشکل حالات میں پابندیاں رہی ہیں، مشکل حالات میں بھی پاکستان اس کو جاری رکھتا رہا ہے، پاکستان نے عالمی امن کیلئے دنیا میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔
اتوار, دسمبر 22
تازہ ترین
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 9مئی کے سارے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے: عطا تارڑ
- میزائل پروگرام پر امریکی الزامات افسوسناک، حقیقت کے برعکس ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
- وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- سکیورٹی فورسز نے راجگال میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 4 خارجی ہلاک
- حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے
- سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو سزائیں سنادی گئیں: آئی ایس پی آر
- کچہ کے پولیس اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
- بلوچستان میں انٹر ایجنسیز ٹاسک فورس فعال کر دی گئی
- پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد
- جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری
- وزیراعظم کا انسانی سمگلروں کے سہولت کار اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم