کراچی (نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار اور سینئر ڈپٹی کنوینئر انیس قائم خانی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک میں جاری صورتحال، گورنر اینیشیٹو اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں تمام قومیت کے ثقافتی ایام کو بھرپور انداز میں منایا جاتا ہے، 24 دسمبر 2024ء کے روز گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے منایا جائے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہوچکی، ہر شعبہ میں مثبت اشاریئے ظاہر ہو رہے ہیں، کراچی کی صنعتی فعالیت، تجارتی و معاشی سرگرمی کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔گورنر ہاؤس میں مہاجر ڈے منانے پر متحدہ رہنماؤں نے گورنر سندھ سے اظہار تشکر کیا، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی نے آئی ٹی مارکی کا دورہ کیا، طلبہ کو فراہم سہولیات کی تعریف کی۔ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی نے کہا کہ گورنرانیشیٹو شاندار اقدام ہے، عصر حاضرکے آئی ٹی کورسز سے نوجوانوں کا مستقبل تابناک ہوگا۔
پیر, جنوری 20
تازہ ترین
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق
- عدالت کا وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرانے کا حکم
- 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز
- بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر
- سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
- عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی: جاوید لطیف
- عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں: کیپٹن (ر) صفدر
- قصور: علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی
- کوئی بھی باشعور انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری