لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب بھر کے ڈویژنوں کے اضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاضلع کوٹ ادو اور تحصیل چوک سرور شہید بھی نئے نوٹیفکیشن میں شامل کر دئیے گئےپاکستان کا صوبہ پنجاب 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 156 تحصیلوں پر مشتمل ہے لاہور ڈویژن کے 4 اضلاع، لاہور، قصور ،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب کی 22 تحصیلیں ہیں گوجرانوالہ ڈویژن کے 3 اضلاع گوجرانوالہ ،سیالکوٹ، نارووال کی 11 تحصیلیں ہیں گجرات ڈویژن کے 4 اضلاع گجرات ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد کی 12 تحصیلیں ہیں راولپنڈی ڈویژن 6 اضلاع راولپنڈی، مری ،چکوال ،اٹک ،جہلم ،تلہ گنگ کی 24 تحصیلوں پر مشتمل ہے ملتان ڈویژن 4 اضلاع ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال کی 14 تحصیلوں پر مشتمل ہے ساہیوال ڈویژن 3 اضلاع ساہیوال، پاکپتن ،اوکاڑہ کی 7 تحصیلوں پر مشتمل ہے بہاولپور ڈویژن 3 اضلاع بہاولپور ،بہاولنگر، رحیم یار خان کی 15 تحصیلوں پر مشتمل ہے ڈیرہ غازی خان ڈویژن 6 اضلاع ڈیرہ غازی خان، تونسہ ،راجن پور، لیہ ،مظفرگڑھ، کوٹ ادو کی 16 تحصیلوں پر مشتمل ہےفیصل آباد ڈویژن 4 اضلاع فیصل آباد ،جھنگ ،چنیوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 17 تحصیلوں پر مشتمل ہے سرگودھا ڈویژن 4 اضلاع سرگودھا ،خوشاب، میانوالی، بھکر کی 18 تحصیلوں پر مشتمل ہے سب سے زیادہ اضلاع راولپنڈی ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہیں سب سے زیادہ تحصیلیں راولپنڈی ڈویژن اور لاہور ڈویژن میں ہیں۔
جمعہ, دسمبر 20
تازہ ترین
- پنجاب بھر کے ڈویژنوں کے اضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری
- جی ایچ کیو کیس: وزیراعلیٰ گنڈا پور، شاہ محمود سمیت 14 ملزموں پر فرد جرم عائد
- 24 نومبر کے پی ٹی آئی کے احتجاج میں رینجرز کا ایک اور زخمی اہلکار شہید
- ڈیموکریسی کے بغیر ملک نہیں چلے گا، نظام بدلنا ہو گا: شاہد خاقان عباسی
- گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی کی ملاقات
- پاکستان کا امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل، فیصلہ متعصبانہ قرار دے دیا
- غزہ میں جنگ بندی کے بغیر خطے اور دنیا میں امن ممکن نہیں: شہبازشریف
- کرم میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
- وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- سپیکر قومی اسمبلی نے ایک بار پھر مذاکرات کو ہی مسائل کا حل قرار دیدیا
- امن و امان کی ناقص صورتحال، گورنر کے پی کا صوبائی حکومت سے مستعفی ہونیکا مطالبہ
- سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 4 ہزار سے زائد پوائنٹس تک گر گیا