وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نو مئی مقدمات میں سزا پانے والے شور نہ مچائیں عدالت جائیں۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے عطا تارڑکا کہنا تھا کہ میاں اظہرکی وفات سےسیاسی خلا پیدا ہوگیا ہے، وہ پر نہیں ہو پائے گا، میاں اظہر کے ساتھ خاندانی تعلق تھا، میاں نواز شریف کے والد میاں شریف اور میاں اظہر کے والد کے مابین دیرینہ تعلقات تھے، لاہور کی سیاسی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہاں علی محمد خان کو بتاؤں شہباز شریف کی والدہ کا انتقال ہوا، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا، ان کو سزائیں 9مئی کے واقعات پہ ملی ہیں، اس پہ شور نہ مچائیں عدالت جائیں، نومئی کیا ہےبھگتنا پڑے گا۔وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ نومئی کوشہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کی گئی، نومئی کی سزائیں قانون کےمطابق ہوئی ہے، نومئی کےواقعات میں کون ملوث ہے سب کو پتہ ہے، پی ٹی آئی نےمنصوبہ بندی کے تحت 9 مئی کوفساد برپا کیا۔
پیر, اگست 4
تازہ ترین
- نو مئی مقدمات میں سزا پانے والے شور نہ مچائیں عدالت جائیں: عطا تارڑ
- دنیا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے: پاکستان
- وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 4 ارب روپے کا اعلان
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب