کیلیفورنیا: امریکی سائنس دانوں نے ایک ایسا محفوظ مائع ایندھن بنایا ہے جس کے متعلق ان کا دعویٰ ہے کہ اس میں ذخیرے یا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے دوران حادثاتی طور پر آگ نہیں لگ سکتی۔عام طور پر جب ایندھن آگ پکڑتا ہے تو جلنے والی شے مائع نہیں ہوتی بلکہ اس مائع کے اوپر اڑنے والے غیر مستحکم بخارات ہوتے ہیں جو آکسیجن اور شعلے سے ملنے پر بھڑک اٹھتے ہیں۔جرنل آف دی امیریکن کیمیکل سوسائٹی میں شائع ہونے والے نئے تحقیقی مقالے میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے ایندھن کو جلنے کے لیے برقی کرنٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کوباآسانی ایک شعلے سے نہیں جلایا جاسکتا۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا-ریور سائیڈ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے شریک مصنف پرتھوش بسواس کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایندھن سے بھرے حوض میں ماچس کی تیلی پھینکیں تو در حقیقت ایندھن کے بخارات جل رہے ہوتے ہیں۔ اگر آپ بخارات کو قابو کر سکتے ہیں تو آپ ایندھن کا جلنا بھی قابو کر سکتے ہیں۔تحقیق میں سائنس دانوں نے ایندھن کی بیس (آئیونک مائع کی ایک قسم) کا کیمیکل فارمولا تبدیل کیا اور اس میں کلورین کی جگہ پرکلوریٹ کو شامل کیا۔بعد ازاں جب نئے ایندھن پر سائنس دانوں نے سیگریٹ کے لائٹر کا استعمال کیا تو وہ مائع بالکل نہیں جلا۔تحقیق کی ایک اور مصنفہ یوجی وینگ کا کہنا تھا کہ ایک عام لائٹر کافی حرارت پیدا کر سکتا ہے اور اس سے کسی چیز کو جلایا جائے تو یہ جلا نے کی سکت رکھتا ہے۔لیکن سائنس دانوں نے جب مائع میں کرنٹ چھوڑا اور اس کو آگ دِکھائی تو ایندھن نے آگ پکڑ لی۔یوجی وینگ کا کہنا تھا کہ جب محققین نے کرنٹ بند کیا تو ایندھن پر موجود شعلہ بھی ختم ہوگیا اور وہی عمل دوبارہ دہرایا گیا یعنی والٹیج چھوڑا جانا، بخارات کا دیکھنا، بخارات کو آگ دِکھانا تاکہ وہ جل سکیں اور پھر اس عمل کو بند کر دینا۔
ہفتہ, فروری 15
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق