راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی اور پی ٹی آئی کے 3 امیدواروں سمیت 24 کارکنوں کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سنایا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔ اسی طرح جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے کہا ہے کہ دو مقدمات میں ضمانتیں کنفرم ہو چکی ہیں اور باقی 10 مقدمات کے فیصلے جلد کر دیے جائیں گے۔ باقی مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی توثیق متوقع ہے۔ . انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج بہادر جج ہیں اور آزادانہ فیصلے کر رہے ہیں۔ سول لائنز اور آر اے بازار میں ضمانتیں منظور کر لی گئی ہیں۔ مئی کے 9 کیسز میں صرف وہ لوگ ہیں جو موقع پر موجود تھے جو موجود نہیں تھے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد تحریک انصاف کے 15 کارکنوں کی عبوری ضمانتیں بھی منظور کرلی گئیں، باقی 11 مقدمات میں بھی ضمانت کے فیصلے جاری کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کے خلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے 12 مقدمات درج ہیں۔ تمام دس تھانوں نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے شیخ رشید کی گرفتاری مانگ لی ہے۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں