سابق فلمی ہیروئن ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی ماضی میں کئی بار بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے وہاں کام کرنے کو ترجیح نہیں دی۔ریما خان نے حال ہی میں ایک کامیڈی پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر سمیت اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بتایا اور یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں پڑوسی ملک سے فلمی کرداروں کی پیشکش ہوئی تھی۔ایک مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ انہیں ماضی میں بھی بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے وہاں کی بجائے اپنے ملک میں کام کرنے کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ ان کے ملک میں ان کا کام اچھا ہے، چاہے وہ ان کی اپنی جھونپڑی ہو، لیکن یہ ان کی اپنی ہے۔اسی سوال پر میزبان نے ان سے وضاحت کی کہ کیا بھارتی لوگ پاکستانی فنکاروں کی عزت نہیں کرتے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، وہاں کے لوگ پاکستانی فنکاروں کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جو نہیں چاہتے کہ دوسرے ممالک کے لوگ وہاں کام کریں۔ریما خان نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ جس طرح بھارت میں کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستانی اداکار وہاں جائیں اور کام کریں، اسی طرح وہاں کے گروپ چاہتے ہیں کہ پاکستانی لوگ وہاں نہ آئیں اور وہاں جگہ نہ بنائیں۔ فنکاروں کو وہاں مشکلات کا سامنا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ بعض تنگ نظر گروہوں کی وجہ سے پاکستانی فنکار چھپ کر وہاں رہتے ہیں اور چھپ کر واپس آ جاتے ہیں اور ایسے کام کا کوئی فائدہ نہیں۔اگرچہ ریما خان نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ کی کئی فلموں کی آفرز موصول ہوئی ہیں تاہم انہوں نے کسی فلم کا نام ظاہر نہیں کیا۔
ہفتہ, نومبر 2
تازہ ترین
- قطر پاکستان میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضا مند ہو گیا: عطا تارڑکا دعویٰ
- ایف بی آر کو پہلے 4 ماہ میں 188 ارب 80 کروڑ کے شارٹ فال کا سامنا
- وزیر اعظم کے دورہ قطر کا اعلامیہ جاری، اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری پراتفاق
- بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا، سکول کے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
- امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد، 3 قیدیوں سے ملاقات
- افغان عبوری حکومت اندرونی تنازعات کے نرغےمیں، ڈپٹی وزیر خارجہ کی تردید
- وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
- پشاورمیں8نومبرکواحتجاجی تحریک شروع ہوگی: رؤف حسن
- کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا: مریم نواز
- اسرائیل کے ایران پرفضائی حملے، پاسداران انقلاب ہیڈکوارٹرز سمیت فوجی اہداف نشانہ
- پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کی ازسرنوتشکیل، جسٹس منیب، جسٹس منصوردوبارہ شامل
- سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں کی وجہ سے پریشان ہے: طاہراشرفی