ہفتہ, دسمبر 14

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین حل ہونے کی صورت میں سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے۔
ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں پینل ڈسکشن میں سعودی وزیر خارجہ سے سوال کیا گیا کہ کیا سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حل کے بعد اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے؟
اس پر سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ یقیناً۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی پہلی ترجیح غزہ میں جنگ بندی ہے، بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا تعلق غزہ کی جنگ سے ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے مصائب جاری رہے تو تنازعات کا سلسلہ جاری رہے گا، اسرائیلی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں، علاقائی امن فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی قائم ہوسکتا ہے، بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ غزہ میں کیا گیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version