لاہور: نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ شوبز میں منافقت کی کوئی حد نہیں اور بعض لوگ تو ایوارڈ کے حقدار ہیں ،لوگ منہ پرآپ کی تعریفوں کے پل باندھ دیتے ہیں اور بعدمیں ایسی ایسی ناقابل بیان اور فضول باتیں پھیلائی جاتی ہیں جس کا تذکرہ لفظو ں میں ممکن نہیں۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم لوگ دوہرے معیار میں مبتلا ہوچکے ہیں ہمارے ظاہر اور باطن میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔مجھے جس کا کام اچھا لگتا ہے میں سامنے بھی تعریف کرتی ہوں اور بعد میں بھی اچھے الفاظ میں تعریف کرنے سے گریز نہیں کرتی۔ شوبز کی دنیا میں خاص طور پر خواتین اداکارائوں میں حسد انتہا پر ہے کوئی بھی آپ کو کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے دیکھ کر خوش نہیں ہوتا ہمیشہ ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوہرے معیار کی بجائے بلا خوف و خطر حق اور سچ کی بات کرنی چاہیے۔
جمعہ, دسمبر 6
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز