اتوار, ستمبر 8

اسلام آباد / تہران: پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں جس کے بعد پاکستانی سفیر نے تہران میں اپنے فرائض دوبارہ شروع کردیئے۔
پاکستان اور ایران کے سفیروں نے آج سے اپنے عہدوں پر دوبارہ کام شروع کر دیا
پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو آج جمعہ کو تہران پہنچے جہاں انہوں نے اپنے فرائض سنبھال لیے جب کہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ہفتے سے اپنے فرائض سنبھالیں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ پاکستان کی دعوت پر 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ نگراں وزیر خارجہ اور دیگر شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version