میکسیکو میں ایک مسافر نے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھولا اور بازو پر چلنا شروع کر دیا۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق میکسیکو ایئرپورٹ سے گوئٹے مالا سٹی جانے والی پرواز چار گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ایک مسافر اس قدر مشتعل ہوا کہ اس نے طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا اور اس کے بازو پر چلنا شروع کردیا۔
میکسیکو ایئرپورٹ حکام نے فوری طور پر مسافر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں مذکورہ مسافر یا طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
دوسری جانب طیارے میں موجود دیگر مسافروں نے ہنگامی گیٹ کھولنے والے شخص کی حمایت میں اپنے دستخطوں کے ساتھ مشترکہ بیان جاری کرکے ایئرلائن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شخص نے ایمرجنسی گیٹ کھول کر ہم سب کی جان بچائی کیونکہ ایئرلائن نے طیارے میں وینٹیلیشن یا پینے کا پانی فراہم نہیں کیا حالانکہ پرواز گھنٹوں تاخیر کا شکار تھی۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ طیارے میں ہوا کم ہونے کے باعث تمام مسافروں کی حالت خراب ہونے لگی جس پر مذکورہ مسافر نے سب کے تعاون سے ہنگامی دروازہ کھولا۔
واقعے کے بعد انتظامیہ نے تمام مسافروں کو جہاز سے اتار کر دوسری پرواز پر چھوڑ دیا۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔