اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد: حکومت نے بشری بی بی کی منتقلی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت سے سب جیل بنانے کی درخواست کر سکتی ہے، اڈیالہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بنی گالہ ہاس، زمان پارک اور سرکاری ریسٹ ہاؤس کو سب جیل قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے، پنجاب میں سب جیلوں کا نوٹیفکیشن پنجاب حکومت جاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں سب جیل بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Leave A Reply

Exit mobile version