اتوار, دسمبر 15

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق انتخابات 5 فروری بروز پیر کو ہوں گے۔
تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر رف حسن نے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔تحریک انصاف کے تمام رجسٹرڈ ممبران پاکستان بھر میں مخصوص مقامات پر اپنی پسند کے پینل یا چیئرمین کے امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ پارٹی ممبران ‘رابطہ ایپلیکیشن انٹرا پارٹی الیکشن ماڈیول’ کے ذریعے بھی اپنا ووٹ ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
31 جنوری 2024 تک رجسٹرڈ تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام پینلز کی تفصیلات تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ اور رابطہ ایپلیکیشن پر دستیاب ہوں گی۔
الیکشن کے تفصیلی طریقہ کار کی وضاحت الیکشن رولز 2020 میں کی گئی ہے جو ویب سائٹ اور رابطہ ایپ پر دستیاب ہے۔ پولنگ کا وقت 5 فروری بروز پیر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگا۔
کاغذات نامزدگی یکم سے 2 فروری 2024 تک پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ یا ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 فروری 2024 کو رات 10 بجے ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی مرکزی اور صوبائی سیکرٹریٹ میں جمع کر سکتے ہیں اور ای میل کے ذریعے بھی ڈیجیٹل طور پر جمع کر سکتے ہیں۔انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3فروری 2024کو ہوگی۔
کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اعتراضات جمع کرانے کا وقت 3 فروری 2024 رات 10 بجے تک ہوگا۔انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام فائنل پینلز کی فہرستیں 4 فروری کو شام 4 بجے ویب سائٹ پر شائع کی جائیں گی۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان منگل 6 فروری 2024 کو کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Exit mobile version