کراچی: سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے لیجنڈ اداکار طلعت حسین کی خرابی صحت کے حوالے سے خبر سامنے آنے کے بعد ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔فضیلہ قاضی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک ڈرامے کا ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں اداکارہ کو طلعت حسین کے ساتھ شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مجھے لیجنڈ طلعت حسین صاحب کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔اداکارہ نے طلعت حسین کی صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے لکھا کہ میری والدہ بھی زندگی کے ایسے مرحلے سے گزر رہی ہیں لہذا میں ان کی مشکل کو سمجھتی ہوں جس کا وہ سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ فیملی ہمیشہ اپنے پیاروں کو سکون دینے کی پوری کوشش کرتی ہے۔فضیلہ قاضی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ طلعت صاحب اور ان کے اہل خانہ کے لیے ڈھیر سارا پیار اور دعائیں۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔