کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بالآخر اپنے ویب ورژن میں چیٹ لاک فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا۔
گزشتہ ماہ واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے ویب ورژن کے لیے نئے انٹرفیس کے متعلق خبر دی گئی تھی۔ لیکن اس نئے انٹرفیس کے ساتھ واٹس ایپ اپنے ویب صارفین کے لیے کچھ جدید اور جاذبِ نظر تھیمز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس ہی دوران واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کی آزمائش کے حوالے سے تیاری کی نشان دہی کی گئی ہے۔
پیش کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایپ انٹرفیس کی بائیں جانب ایک تالے کا نشان ہے جو واٹس ایپ ویب صارفین کو اپنی چیٹس کو لاک کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش صارفین کو پرائیوسی اور سیکیورٹی کی ایک اضافی جہت فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔
فیچر کے زیرِ تکمیل ہونے کی وجہ سے فی الحال یہ بات غیر یقینی ہے کہ یہ کس طرح استعمال کیا جائے گا لیکن ماہرین کی جانب سے قیاس کیا جارہا ہے کہ نجی چیٹس کو محفوظ بنانے کے لیے اس فیچر کے تحت کسی خفیہ کوڈ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کمپنی کی جانب سے فیچر کے متعارف کرائے جانے کے متعلق فی الحال کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
بدھ, جون 25
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک