لاہور:پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کے اس لباس میں نارنجی رنگ کے لہنگے کے ساتھ سنہری چولی شامل تھی جس پر پیچیدہ کاریگری لباس کی خوبصورتی کو مزید نکھارتی معلوم ہو رہی ہے جبکہ اسکے ساتھ ٹشو سے تیار کردہ ڈبل شیڈ دوپٹہ بھی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔خوبصورت میک اپ کے ساتھ اپنے حسن میں اضافہ کرنے کیلئے عائشہ عمر نے کانوں میں بندے، گلے میں ہار اور ہاتھوں میں چوڑیاں پہن رکھی ہیں جس میں انہیں ٹشو فیبرک سے بنے نارنجی اور سہنرے رنگ کے لہنگا چولی میں دیکھا گیا۔منفرد سٹائل کے انتخاب سے فیشن کی دنیا میں سٹائل آئیکون کا سہرا اپنے سر سجانے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے اس انداز سے ایک بار پھر فیشن کے متوالوں کو مسحور کردیا۔۔عائشہ عمر کے خوبصورت لہنگا چولی میں فوٹو اور ویڈیو شوٹ پر مداح فدا ہو گئے۔شادی کے سیزن میں جہاں ہر برانڈ اپنے کپڑوں کی نمائش کیلئے شوبز شخصیات کا انتخاب کر کے سوشل میڈیا پر رونق لگائے ہوئے ہے وہیں اداکارہ عائشہ عمر کے فیشن برانڈ کے شوٹ نے سب کو مات دے دی۔مزاحیہ ڈرامہ سیریل "بلبلے” کی خوبصورت اداکارہ نے معروف کلاتھنگ برانڈ کیلئے شوٹ کرایا
اتوار, دسمبر 8
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز