پیرس: فرانس کے ایک شہری نے ورلڈ ریکارڈ کے لیے ماچس کی تیلیوں سے 23.6 فٹ کا ایفل ٹاور بنایا تھا جسے ادارے کی جانب سے غلط ماچس کی تیلیاں استعمال کرنے پر مسترد کردیا گیا تھا تاہم اب اس نے اپنا فیصلہ بدل لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رچرڈ پلاڈ نے ماچسوں سے ایفل ٹاور کا 23.6 فٹ کا ماڈل بنانے میں 8 سال صرف کیے اور اس وقت انہیں شدید دھچکا لگا جب گینز ورلڈ ریکارڈ نے ان کے عالمی ریکارڈ کی درخواست مسترد کردی تھی۔۔
ماچس کی تیلیوں سے بنے ایفل ٹاور کا پچھلا ریکارڈ لبنانی شخص توفیق داہر نے 2009 میں بنایا تھا جس کی اونچائی 21.4 فٹ تھی۔ رچرڈ پلاڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ماڈل کو بنانے کے لیے 706,900 ماچسیں استعمال کیں اور اپنے ایفل ٹاور کو دنیا کا سب سے اونچا ایفل ٹاور کا ماڈل قرار دینے کے لیے درخواست دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ انہیں گزشتہ ہفتے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ان کے ٹاور کو مسترد کر دیا گیا کیونکہ قوانین کے مطابق ایفل ٹاور میں استعمال ہونے والے ماچس عام دکانوں میں دستیاب ہونی چاہیے تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر انہی ماچس سے ایفل ٹاور کو بنانا شروع کیا تھا لیکن آخر کار اس نے ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرکے بغیر سرے کے ماچس کی تیلیاں استعمال کیں۔پہلے پہل گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ان ماچس کی بنیاد پر ایفل ٹاور کو گنیز ورلڈ کا اعزاز دینے سے انکار کردیا تاہم اب اس نے اپنا فیصلہ بدل کر اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا ہے
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق