اتوار, دسمبر 15

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ8 فروری کو انقلاب اور بانی پی ٹی آئی کا سونامی آگیا’ اب عوام کو روکا نہیں جاسکتا۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر کامیابی کا فارم45 کا ریکارڈ موجود ہے’ امیدوار فارم45 کی حفاظت کریں’ اب ثبوت چھیننے کے لئے چھاپے مارے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو انقلاب اور بانی پی ٹی آئی کا سونامی آگیا’ اب عوام کو روکا نہیں جاسکتا۔
ا یک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وکٹر اسپیچ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے’ اگر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتنے والے آئی پی پی میں گئے تو عوام خود ان سے جواب لیں گے۔

Leave A Reply

Exit mobile version