اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلبا کی عدم بازیابی کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچ طلبا کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے استدعا کی کہ اٹارنی جنرل آج دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کی جائے جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں اس کیس میں مزید وقت درکار ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ میری مہربانی ہے کہ میں دونوں ڈی جیز کو نہیں بلا رہا، نگراں وزیراعظم پیر کو خود پیش ہوں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ جبری گمشدگیوں کی سزا سزا ئے موت ہونی چاہیے، جبری گمشدگیوں میں ملوث افراد کو دو بار سزائے موت ملنی چاہیے۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلبا کی عدم بازیابی کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو پیر کو 10 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔
جمعہ, نومبر 1
تازہ ترین
- افغان عبوری حکومت اندرونی تنازعات کے نرغےمیں، ڈپٹی وزیر خارجہ کی تردید
- وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
- پشاورمیں8نومبرکواحتجاجی تحریک شروع ہوگی: رؤف حسن
- کسانوں سے گندم نہ خریدنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا: مریم نواز
- اسرائیل کے ایران پرفضائی حملے، پاسداران انقلاب ہیڈکوارٹرز سمیت فوجی اہداف نشانہ
- پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کی ازسرنوتشکیل، جسٹس منیب، جسٹس منصوردوبارہ شامل
- سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں کی وجہ سے پریشان ہے: طاہراشرفی
- قیدی وین حملہ کیس: 86ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- انگلینڈ کے 267رنز کے جواب میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنالیے
- چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات
- تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی، جسٹس منصور کا چیف جسٹس کو ایک اور خط
- ہنی ٹریپ کی ملزمہ تانیہ انسداد دہشت گردی کورٹ میں پیش