کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی اور ٹیمپرڈ ویزوں کے حامل 10 مسافروں کو گرفتار کرکے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل منتقل کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران بیرون ملک سے آئے 10 مسافروں کو گرفتار کرکے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل منتقل کیا ہے، ملزمان فلائٹ نمبر FZ333 سے دبئی سے کراچی ائر پورٹ پہنچے تھے، ملزمان کے پاسپورٹس پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، پاسپورٹس پر لگے ویزوں پر ہولوگرام، واٹرمارک اور دیگر خصوصیات آویزاں نہیں تھیں جبکہ ویزوں پر لگی مہریں بھی ٹمپرڈ شدہ تھیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں عاشر رضا، حسنین اشرف، اویس اللہ، مستنصر اقبال، امیر حمزہ، ذیشان اعظم،بلال حسن، فیضان حسن، ارسلان افضل اور علی حمزہ شامل ہیں، ملزمان کا تعلق حافظ آباد اور منڈی بہاالدین سے ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان زیارت ویزوں پر ایران گئے تھے، ملزمان نے ایجنٹ سے 2 لاکھ فی کس کے عوض عراق کے ویزے حاصل کیے۔
اتوار, دسمبر 8
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز