گجرات: ایف آئی اے نے ہنڈی حوالہ ، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اورانسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان گرفتارکرلیے۔ایف آئی اے کی جانب سے حوالہ ہنڈی ، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈان جاری ہے، ملزمان کو گجرات اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان میں رضوان اختر، غلام مصطفی اور اشتہاری محمد منشا شامل ہیں ، ملزم رضوان اختر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث تھا ۔
حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزم سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی کے شواہد بھی برآمد کر لیے گئے جبکہ اشتہاری ملزم محمد منشا اور غلام مصطفی انسانی سمگلنگ میں ملوث تھے۔حکام کیمطابق ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، محمد منشا نے شہریوں کو ترکی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 4 لاکھ 80 ہزار بٹورے، ملزم منشا ایف آئی اے گجرات سرکل کو 2019 سے مطلوب تھا جبکہ غلام مصطفی نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 5 لاکھ 43 ہزار روپے بٹورے۔
جمعہ, جولائی 4
تازہ ترین
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔
- چینی آن لائن ادب عالمی قارئین کو جدید چین میں ایک ونڈو پیش کرتا ہے۔
- چین-وسطی ایشیا کے درمیان تعاون مزید گہرا اور کافی بڑھ رہا ہے۔
- چین، وسطی ایشیا زرعی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
- چین-یورپ مال بردار ٹرینوں نے 110,000 دورے کیے، نئے سنگ میل کو نشان زد کیا
- چین، امریکہ کو مذاکرات کے نتائج کی حفاظت کے لیے مشاورتی طریقہ کار کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔
- چین، امریکہ کے لیے مذاکرات، تعاون ہی صحیح انتخاب