راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر علی ظفر نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے۔
علی ظفر نے کہا کہ آئی ایم ایف، یورپی یونین کا اپنا ایک مینڈیٹ ہے، گڈ گورننس آئی ایم ایف کا میرٹ ہے، جس ملک میں جمہوریت نہیں وہاں بین الاقوامی ادارے کام نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پوری دنیا نے دیکھا کہ عوام کا ووٹ چوری ہوا، جمہوریت چوری کے مینڈیٹ پر نہیں چل سکتی، فنڈنگ کرنے والے ادارے جب دیکھتے ہیں کہ جمہوریت نہیں ہے تو قرضے نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا خط آئی ایم ایف کے پاس جائے گا، آئی ایم ایف کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو پہلے انتخابات میں دھاندلی کا آڈٹ کرے’ جہاں جہاں آڈٹ میں دھاندلی ثابت ہو اس کو ختم کیا جائے اس کے بعد آئی ایم ایف بات کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے جو معاہدہ ہوگا، ہم نے اسے دھاندلی کے خلاف آڈٹ سے مشروط کر دیا ہے، پہلے ہم نے آئی ایم ایف سے کہا تھا کہ آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کرائے جائیں۔
ہفتہ, جنوری 18
تازہ ترین
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق
- عدالت کا وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرانے کا حکم
- 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز
- بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر
- سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
- عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی: جاوید لطیف
- عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں: کیپٹن (ر) صفدر
- قصور: علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی
- کوئی بھی باشعور انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری