گوادر میں موسلا دھار بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی، گھروں، دکانوں، بازاروں، محلوں اور سڑکوں پر ہر طرف پانی جمع ہے۔ گوادر میں گزشتہ دو روز کے دوران 183 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب مسلسل بارش سے جیوانی میں تین بند ٹوٹ گئے، دریاں میں طغیانی کے باعث سربندر کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ دوسری جانب زیارت، ٹوبہ اچکزئی، ٹوبہ کاکڑی اور کوزک ٹاپ میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
گوادر اور جیوانی میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جس میں 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جب کہ آرمی انجینئرز نے روڈ کلیئر اور گاڑیوں کی ریکوری شروع کردی ہے، بازاروں اور گھروں سے پانی نکالنے کا عمل بھی جاری ہے۔ .
موسلادھار بارش کے باعث گوادر کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جب کہ کئی علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بھی بند ہو گیا ہے، متعلقہ محکموں کی عدم موجودگی کے باعث شہری سروس نہ ہونے کی وجہ سے رات بے سرو سامانی میںگزارنے پر مجبور ہیں۔سردار سرفراز نے کہا کہ اس بار گوادر میں غیر معمولی بارش ہوئی ہے اور ان مہینوں میں گوادر میں اتنی بارش کبھی نہیں ہوتی، کل گوادر میں تیز بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ جنوری اور فروری میں پہاڑوں پر پڑنے والی برف زیادہ دیر نہیں رہتی، کے پی کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں کل سے یکم مارچ تک مزید بارش کا امکان ہے۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار