کولمبو: سری لنکا کے مسافر طیارے میں ادھم مچانے والے چوہے نے 3 دن تک اس جہاز کو پرواز سے روکے رکھا۔ یہ طیارہ لاہور سے کولمبو پہنچا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ سری لنکا کی قومی ایئرلائن کے ایک طیارے میں پیش آیا۔ جس میں ایک چوہا نظر آنے پر پرواز معطل کردی گئی تھی۔سری لنکا کے قومی ایئرلائن کے اس طیارے کو گراونڈ کردیا گیا اور چوہے کی تلاش شروع کی گئی لیکن چوہے نے بھی عملے کو ناکوں چنے چبوا دیے تھے۔بالآخر تین دن کی دوڑ بھاگ کے بعد طیارے سے چوہا مردہ حالت میں مل گیا جس کے بعد طیارے کو پرواز بھرنے کی اجازت مل گئی تاہم 3 دن گراونڈ ہونے کی وجہ سے ایئرلائن کو بھاری مالی نقصان ہوا۔
رپورٹس کے مطابق طیارے میں چوہے کی موجودگی کا انکشاف اس وقت ہوا جب سری لنکن ایئر لائنز کی پرواز ایئر بس اے 330 لاہور سے کولمبو پہنچی تھی۔طیارے کے عملے کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنائے پرواز ممکن نہ تھی کہ کہ چوہے نے کہیں کوئی تار نہ کاٹ دی ہو یا کسی آلے کو نقصان نہ پہنچا دیا ہو۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں