انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد ‘کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور لاہور میں پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خرم شیر زمان سمیت تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے جیتنے والے امیدواروں کے نتائج تبدیل کیے گئے اور فارم 45 میں جیتنے والوں کی جیت کو شکست میں بدل دیا گیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے بھی احتجاج کیا۔
کراچی میں پریس کلب کے باہر تحریک انصاف کے مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہے’جہاں پی ٹی آئی رہنماؤں نے ریلی سے خطاب کیا۔
اس کے علاوہ پشاور میں بھی مظاہرے کیے گئے تاہم سب سے بڑا مظاہرہ لاہور میں جاری ہے جہاں پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کرلیا۔
پنجاب پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر جمع ہونے والے تحریک انصاف کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا اور اس دوران پی ٹی آئی کے جھنڈے والی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا اور ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکال دیا۔پولیس نے مال روڈ کے قریب احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ہائی کورٹ کے قریب پولیس کی نفری تعینات تھی اور جیسے ہی تحریک انصاف کے کارکن احتجاج کرنے وہاں پہنچے تو پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا جس کے بعد باقی مظاہرین منتشر ہو گئے۔
تحریک انصاف کے کارکنان کے ساتھ ساتھ انصاف لائرز فورم کے وکلا بھی لاہور ہائیکورٹ کے باہر جمع ہوئے اور انہیں احتجاج سے روکنے کے لیے پارکنگ میں بند کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان 8 فروری کو بانی عمران خان کی ہدایت پر عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا کہ ہمارے ملک گیر احتجاج کا مقصد چوری شدہ مینڈیٹ کو واپس لانا ہے اور ہم آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ہفتہ, جولائی 5
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔