راولپنڈی: وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بطور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت ہم آپس میں رابطے رکھیں گے لیکن ہم ووٹ چوروں کے ساتھ مفاہمت نہیں کریں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں رول آف لا ہونا چاہیے، ہم نظریے کے مطابق کام جاری رکھیں گے، ہم ایسا نظام بنائیں گے آئندہ کوئی مینڈیٹ چوری نہ کرسکے، ہم نے صوبے میں امن و امان قائم کرنا ہے، روزگار دینا ہے،ہم بنیادی سہولیات، ایجوکیشن اور صحت میں بہتری لائیں گے، ہم ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے۔
علی امین نے کہا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے 9 مئی پر کمیشن بنائیں، ہماری خواتین اور کارکن جیلوں میں ہیں، ہمارا مطالبہ کے 9 مئی سے فائدہ حاصل کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے، ہم نے پاکستان کے لیے 2 حکومتیں چھوڑی ہیں اور بانی پی ٹی آئی ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔وزیراعلی کے پی کا کہنا تھاکہ پاکستان ہمارا ہے، مرکز کی حکومت نے مینڈیٹ چوری کیا ہے،ہم پشاور میں پرامن احتجاج کریں گے، ہمیں ریزرو سیٹیں نہیں ملیں، میرے صوبے کے کچھ حقوق ہیں، ان حقوق کے لیے میں اسلام آباد آوں گا، ہم ووٹ چوروں کے ساتھ مفاہمت نہیں کریں گے، بطور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت ہم آپس میں رابطے رکھیں گے، اسٹیبلشمنٹ بھی ہماری ہے ادارے بھی ہمارے ہیں،اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت ہوگی تو اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
کے پی اسمبلی میں ثوبیہ شاید پر لوٹا پھینکنے کے واقعے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس خاتون کے ساتھ بد تہذیبی ہوئی انہوں نیخاتون کارڈ استعمال کیا، خاتون کا قصور تھا لیکن میں نے بطور سی ایم خاتون سے معافی مانگی۔
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں