کیا ایک ٹرین آپ کو اپنی منزل پر کسی طیارے سے جلد پہنچا سکتی ہے؟
ابھی تو ایسا ممکن نہیں مگر مستقبل قریب میں ضرور ایسا ہونے والا ہے کیونکہ چین میں ایسی ٹرین تیار کی گئی ہے جو مستقبل قریب میں بیشتر طیاروں سے بھی زیادہ رفتار سے سفر کر سکے گی۔
یہ ٹرین ابھی تو عام مسافروں کے لیے پیش نہیں کی جا رہی مگر اس کی آزمائش کے دوران چین نے تیز ترین ٹرین کی تیاری کا اعزاز ضرور اپنے نام کرلیا ہے۔ٹی فلائٹ نامی ٹرین نے ایک مختصر ٹیسٹ ٹریک پر 387 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ابھی جاپان کی ایم ایل ایس ماگلیو کو دنیا کی تیز ترین ٹرین قرار دیا جاتا ہے جو 361 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔
مگر چینی ماہرین کو توقع ہے کہ ان کی تیار کردہ ٹرین جب کمرشل بنیادوں پر کام کرے گی تو وہ 1243 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گی، یعنی آواز کی رفتار سے بھی زیادہ، جبکہ بوئنگ 737 طیارے سے اس کی رفتار دوگنا زیادہ ہوگی۔
اس رفتار سے یہ ٹرین لاہور سے کراچی کا فاصلہ محض 30 سے 40 منٹ میں طے کرلے گی۔ٹی فلائٹ کے لیے ماگلیو ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
ماگلیو ٹیکنالوجی سے ٹرینیں مخصوص مقناطیسی ٹریک پر فضا میں معلق ہو کر تیزرفتاری سے سفر کرتی ہیں۔فضا میں معلق ہونے کے باعث ٹرین کے لیے رگڑ اور آواز کی آلودگی جیسے مسائل سے بچنا ممکن ہوتا ہے اور اس کی رفتار بھی بڑھتی ہے۔
یہ ایک ہائپر لوپ ٹرین ہوگی، یعنی یہ مخصوص مقامات کے درمیان ٹیوب میں سفر کرے گی۔ہائپ لوپ وہ تصور ہے جو 2013 میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے پیش کیا تھا مگر وہ خود اس پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہے۔
ٹی فلائٹ کو چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن کے ماہرین تیار کر رہے ہیں اور اس کی آزمائش صوبہ Shanxi کے علاقے Datong میں تعمیر کی گئی 1.2 میل طویل ٹیوب میں کی گئی۔
اس آزمائش کے دوران ٹرین نے 387 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا۔اب ماہرین کی جانب سے ٹرین کی آزمائش کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹریک کو 30 گنا توسیع دی جائے گی تاکہ ٹرین مزید رفتار سے سفر کر سکے۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔