اداکارہ ثنا نواز نے کہا ہے کہ تنقید شوبز شخصیات کی زندگی کا حصہ ہوتی ہے، لوگ ان کے ہر اچھے یا برے کام پر تنقید کرتے ہیں اور اداکاروں کو اسے زندگی کا حصہ سمجھنا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فلموں سے کیریئر کا آغاز کیا اور ان کی پہلی فلم سنگم تھی لیکن انہیں یہ دل آپ کا ہوا اور ریشماں میں اپنے کردار بہت پسند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ دونوں فلموں کے علاوہ انہیں ڈراموں میں ادا کیے گئے اپنے بعض کردار اچھے لگتے ہیں جب کہ رنگریزا میں ان کا کردار بہت مختلف تھا۔
ثنا نواز کے مطابق انہیں شروع سے ہی شوبز میں آنے کا شوق تھا لیکن انہیں یہ یاد نہیں کہ انہیں اداکاری کرنے کا شوق کیسے ہوا؟ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ مصروفیات کے باوجود صحت مند زندگی کے لیے روزانہ جم جاتی ہیں اور بچوں کے ساتھ اسپورٹس بھی کھیلتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں کی کوچ بھی ہیں، وہ بڑے بیٹے کو جو کہ 12 سال کا ہے، انہیں جوڈو سکھاتی ہیں جب کہ چھوٹے بیٹے کو فٹ بال سکھاتی ہیں۔
ثنا نواز کے مطابق وہ فٹنیس کے لیے جم جانے سمیت ہیوی بائیک بھی چلاتی رہتی ہیں، وہ اپنی صحت کے حوالے سے کسی طرح کا کوئی سمجھوتا نہیں کرنا چاہتیں۔
اتوار, اگست 31
تازہ ترین
- سینیٹ الیکشن : رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
- معاشی اصلاحات سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ
- پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
- پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: فیلڈ مارشل
- غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے پھر سیلاب، متعدد دیہات زیر آب، 200 سے زائد افراد ریسکیو
- پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے: اسحاق ڈار
- علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، دوسرا بیٹا شیر شاہ بھی گرفتار
- ملک کی ترقی کے لیے میرا ایک ہی مقصد یہاں سرمایہ کاری لانا ہے: وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مکمل تفصیل سامنے آگئی
- پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی
- کوئی لیڈر میرٹ پر آیا نہ آئین پر عمل ہو رہا، ہر ڈویژن کو صوبہ بنانا چاہیے: میاں عامر محمود
- وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ، متاثرین کو مدد کی یقین دہانی