لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و پروگرام ہوسٹ شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ مجھے ڈراموں میں صرف رونے دھونے والے کردار ملتے ہیں شاید میری شکل ہی ایسی ہے۔
حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران شائستہ لودھی نے اپنی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
شائستہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل "فنا” میں اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ نظر آ رہی ہیں، اس ڈرامے کی کہانی قبائلی روایات کے گرد گھومتی ہے۔
ڈرامہ فنا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ اب تک میں نے جتنے ڈرامہ کئے ہیں یہ کردار ان سب سے مختلف ہے، مذکورہ کردار میری ذاتی زندگی سے مختلف ہے اسی لیے میں نے اس کردار سے بہت کچھ سیکھا ہے، میں نے اس کردار سے سیکھا ہے کہ خاموش رہنا بڑی طاقت ہے۔
ڈراموں میں کم نظر آنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح میرا کلینک ہے اس کے ساتھ ساتھ اب دو برانڈز بھی ہیں، اس لیے مشکل ہوتا ہے کہ کسی پراجیکٹ میں مسلسل مہینوں تک مصروف رہوں۔
جمعرات, اپریل 24
تازہ ترین
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔