ٹرینٹو: اٹلی کی امیر اور اثر و رسوخ والی خاتون کے رشتہ داروں کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب انہیں پتہ چلا کہ خاتون نے مرنے سے پہلے اپنی تمام جائیداد اپنی دیکھ بھال کرنے والی ملازمہ کے نام کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اطالوی خاتون نے اپنی موت سے قبل اپنی تمام جائیداد جو کہ 45 لاکھ ڈالرز بنتی ہے، البانیہ سے تعلق رکھنے والی اپنی ملازمہ کے نام کردی اور اپنے 10 بھتیجوں کو یکسر نظرانداز کردیا جو ان کی جائیداد پر نظریں جمائے بیٹھے تھے۔
ماریہ مالفٹ قصبے رووریٹو کے سابق میئر اور ویانا پارلیمنٹ کے نائب صدر ولیریانو مالفٹ کی اولادوں میں سے تھیں۔ خاتون کا انتقال 80 سال کی عمر میں ہوا ہے۔
خاتون کے پاس بہت سے قیمتی اثاثے تھے جن میں کئی اپارٹمنٹس، قصبے کے مرکز میں ایک تاریخی عمارت اور بینک اکانٹس میں خطری رقم شامل ہے۔
ماریہ مالفٹ نے کبھی شادی نہیں کی اور نہ ان کی کوئی اولاد ہے۔ خاتون نے سب کچھ البانی خاتون کیلئے چھوڑنے کا فیصلہ کیا جس نے پچھلے کچھ سالوں سے ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔
آنجہانی ماریہ کی وصیت پڑھے جانے کے بعد ان کے بھتیجوں نے ایک وکیل سے رابطہ کیا اور ان کے اثاثوں کو منجمد کرنے کے لیے مقدمہ دائر کیا۔ بھتیجوں نے دعوی کیا کہ خاتون بڑھاپے کی وجہ سے اپنے حواس کھو بیٹھی تھیں اور اس کا فائدہ ان کی ملازمہ نے اٹھایا۔
جمعہ, مئی 9
تازہ ترین
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔