نیویارک: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل پر پابندیوں کیلئے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد منظور کر لی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے قرارداد اسلامی تعاون تنظیم کے ذریعے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی گئی، قرارداد کے حق میں 47 رکن ممالک میں سے 28 نے ووٹ دیا، 3 نے مخالف کی اور 13 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
منظور ہونے والی قرارداد میں اسرائیلی حملوں کو نسل کشی کے مترادف قرار دیا گیا جس میں بچوں، خواتین سمیت 33,000 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، قرارداد میں عالمی برادری سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی عدالت انصاف نے جنوری میں فیصلہ دیا تھا کہ غزہ میں نسل کشی کا خطرہ ہے، اسرائیل کو ہتھیاروں، گولہ بارود اور دیگر فوجی ساز و سامان کی فروخت، منتقلی یا فراہمی روکی جائے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔
یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے اقوام متحدہ کے اہم ذیلی ادارے نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے معاملے پر واضح مقف اختیار کیا ہے، اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کونسل اور مجموعی طور پر اقوام متحدہ کیلئے ایک داغ قرار دیا۔
اتوار, جون 1
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر