پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گوجرانوالہ کنٹونمنٹ آمد پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دورہ کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی صدر مملکت کے ساتھ تھے، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور منگلا بھی اس موقع پر موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر نے کامیاب معرکہ حق میں مسلح افواج کی مثالی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا، صدر نے بلااشتعال جارحیت کیخلاف مسلح افواج کے عزم اور غیر متزلزل حوصلے کی تعریف کی۔صدر مملکت نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی اور سویلین شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ایک مقدس امانت اور پائیدار قومی فخر کا ذریعہ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آصف علی زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کے پائیدار جذبے سے پاک مٹی کے بیٹے مادر وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہوئے اور غیر معمولی بہادری اور آپریشنل ذہانت کے ساتھ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کس طرح چند گھنٹوں میں پاکستان کی مسلح افواج نے بے مثال درستگی اور عزم کے ساتھ جارحیت کو پسپا کر کے پاکستان کی طاقت، لچک اور قومی اتحاد کا واضح پیغام دیا۔
جمعرات, مئی 22
تازہ ترین
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک
- چین عالمی سبز ترقی کو فروغ دینے میں ایک ثابت قدم اداکار ہے۔
- آرمی چیف اور وزیراعظم سے اپیل، جہاد کے تصور پر قوم کو متحد کریں: حافظ نعیم الرحمان
- پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے: ترک سفیر