امریکی ائیر لائن میں سوار خاتون کے سر میں جوئیں دکھنے پر 2 مسافروں نے شور مچادیاجس پر جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی امریکی ائیر لائن میں پیش آیا جہاں 2 لڑکیوں نے خاتون کے سر پر جوئیں رینگتے ہوئے دیکھیں اور انہوں نے شور مچاتے ہوئے جہاز کے عملے سے شکایت کی۔
جہاز میں سوار مسافر ایتھن جوڈیلسن نے یہ واقعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کیا اور بتایا کہ مسافروں کو واقعے کی حقیقت نہ بتاتے ہوئے شہر فینکس میں جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی۔
ایتھن نے بتایا کہ اس نے کیسے ایک خاتون کو ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے دیکھا جب وہ جہاز کے اترتے ہی سامنے کی طرف بھاگی۔
ایتھن کے مطابق جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد انہیں واقعے کا علم ہوا جب کہ ائیرلائن انتظامیہ نے بتایا کہ اب پرواز 12 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے جس کیبعد مسافروں کو ہوٹل بھیج دیا گیا۔
جمعرات, دسمبر 5
تازہ ترین
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز
- اسلام آباد پولیس نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے
- پشاور ہائیکورٹ میں جج کی تعیناتی کا معاملہ، سپریم کورٹ کا آئینی بنچ ٹوٹ گیا
- بلاول مولانا ملاقات، مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ ہونے پر اظہار تشویش
- احتجاج کی کال سے سیاسی جماعت کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے: اسحاق ڈار
- محسن نقوی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
- جی ایچ کیو حملہ کیس: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج
- لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5خوارج جہنم واصل
- پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی تو غلط ہی کیا: اسلام آباد ہائیکورٹ
- سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2آپریشنز، 8خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت2شہید
- میانوالی : تھانہ چاپری میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4خوارجی مارے گئے
- عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: جیل ذرائع