نئی دہلی: ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں 118 سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے میدان مارلیا اور پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل دلانے میں کامیاب ہوگئے۔
ارشد ندیم کا اس سے قبل بھی بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑہ سے کانٹے کا مقابلہ ہوچکا ہے اور پیرس میں ہونے والے اولمپک مقابلوں میں بھی دونوں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ تھا۔
تاہم آج جب ارشد ندیم نے جیولن تھرو مقابلے میں 92.97 میٹر کی تھرو کرکے 118 سالہ ریکارڈ توڑا تو عالمی سطح پر ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا گیا۔ اس فتح کو بھارتی کھلاڑی نیرج اور ان کی والدہ نے بھی سراہا۔
بھارتی میڈیا بھی ارشد ندیم کی اس حیران کن پرفارمنس پر داد دیے بغیر نہ رہ سکا۔عالمی ایونٹ کی براہ راست کوریج کرنے والے بھاری صحافیوں، سابق ایتھلیٹس اور اینکرز ارشد ندیم کے گن گانے نظر آئے۔
اس کامیابی کے بعد ارشد ندیم کیلئے ہر طرف سے مبارک ، سلامت کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔ ایسے میں بھارت سے بھی تہنیتی پیغامات آرہے ہیں۔
ارشد ندیم کے کارنامے پر سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر یووراج سنگھ نے سوشل میڈل پر نیرج چوپڑا کو سلور میڈل جیتنے پر سراہا اور ساتھ ہی پاکستان کے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
سابق بھارتی کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر روی شاستری نے کہا کہ ارشد ندیم کی دو بار 90 میٹر کی تھرو غیر معمولی اور شاندار تھی، ایسا پہلے کبھی سننے کو نہیں ملا۔
اس کے علاوہ سابق بھارتی بیٹر محمد کیف کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے لیے یہ قابلِ فخر لمحہ ہے، یہ کھیل ہم سب کو متحد کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا پر کھیلوں کے ان تجزیہ کاروں نے کہا کہ نیرج چوپڑہ کی کارکردگی توقع کے عین مطابق اور شاندار تھی لیکن ارشد ندیم نے آج سب کو آوٹ کلاس کردیا۔
بھارتی میڈیا نے ارشد ندیم کی زندگی سے متعلق اور اس اعزاز کے حاصل کرنے تک کی جدوجہد کو بیان کرتے ہوئے پاکستانی ایتھلیٹ کے عزم اور حوصلے کی بھی تعریف کی۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم