لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر ریلیف میاں نوازشریف کا پنجاب کے عوام کو تحفہ ہے۔
اپنے بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے مریم نواز کی بہترین کارکردگی پر شاباش دینا خوش آئند ہے، پاکستان کے دو وزیراعظم مریم نواز کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دے رہے ہیں، یہ مریم نواز کیلئے فخر اور بڑے اعزاز کی بات ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ پنجاب پانچ سال بعد دوبارہ 2018 والا پنجاب بنے گا۔ 2018 سے 2022 تک پنجاب پنکی، گوگی اور بزدار گینگ کے حوالے رہا۔ اس گینگ نے پنجاب کو 10 سال پیچھے دھکیل دیا۔ جو لوگ مریم نواز پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ان کے اپنے صوبے میں کرپشن کی آوازیں پارٹی کے اپنے لوگ اٹھا رہے۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کی اپنی کابینہ کے لوگ ان کی کرپشن کی داستانیں خود بے نقاب کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے چند ماہ کی کارکردگی سے ثابت کیا وہ نواز شریف کا وزیراعلی کے لیے درست انتخاب ہیں۔ روٹی کی قیمت میں کمی مریم نواز کی بہترین حکمت عملی اور ہوم ورک کا نتیجہ ہے۔ پنجاب میں آج باقی صوبوں کی نسبت مہنگائی قدر کم اور اشیا خورد عام آدمی کی پہنچ میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے چند ماہ میں پنجاب میں جو کارنامے سرانجام دیئے وہ تاریخی اور قابل ستائش ہیں، وزیراعلی نے اپنے وسائل سے پنجاب کے عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولیات مفت مہیا کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمت میں کمی مریم نواز کی بہترین حکمت عملی اور ہوم ورک کا نتیجہ ہے، پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس مریم نواز کا انسانیت دوست اقدام ہے، پنجاب میں آج باقی صوبوں کی نسبت مہنگائی قدر کم اور اشیا خورد عام آدمی کی پہنچ میں ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بجلی کے بلوں پر ریلیف میاں نواز شریف کا پنجاب کے عوام کو تحفہ ہے، مریم نواز بہت جلد پنجاب میں سولر پینل اور اپنا گھر اپنی چھت منصوبے کو لانچ کرنے جا رہی ہیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم نواز 25 ہزار ہونہار طلبہ کو سکالرشپ دینے کی منظوری دے چکی ہیں، یہ سب میاں نواز شریف کی لیڈرشپ اور ان کی رہنمائی کی بدولت ممکن ہو رہا ہے، پنجاب پانچ سال بعد دوبارہ 2018 والا پنجاب بنے گا، 2018 سے 2022 تک پنجاب پنکی، گوگی اور بزدار گینگ کے حوالے رہا، اس گینگ نے پنجاب کو 10 سال پیچھے دھکیل دیا۔
عظمی بخاری نے کہا کہ جو لوگ مریم نواز پر انگلیاں اٹھا رہے ان کے اپنے صوبے میں کرپشن کی آوازیں پارٹی کے اپنے لوگ اٹھا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور کی اپنی کابینہ کے لوگ انکی کرپشن کی داستانیں خود بے نقاب کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے چند ماہ کی کارکردگی سے ثابت کیا وہ نوازشریف کا وزیراعلی کیلئے درست انتخاب ہیں۔
پیر, جولائی 7
تازہ ترین
- نواسہ رسولؐ کی جدوجہد ظلم و جبر کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے: مریم نواز
- پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر
- آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے