لاہور (نیوزڈیسک) احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم کیلئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور کک بیکس وصولی کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے کیس کی سماعت کی، چودھری پرویزالہیٰ آج پھر عدالت پیش نہ ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز الہٰی کیوں پیش نہیں ہوئے؟ جس پر ان کے وکیل نے بتایا کہ پرویز الہٰی کل شام باتھ روم میں پھسل کر گر گئے تھے، انکی کمر اور ٹخنے پر چوٹ آئی ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ فرد جرم سے بچنے کے لئے ہر تاریخ پر میڈیکل پیش کر دیتے ہیں جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا جو ملزم موجود ہیں ان پر فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے؟ پرویز الہٰی پر پھر کسی دن فرد جرم عائد کر دیں گے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر الگ الگ فردجرم عائد ہو سکتی ہے جس پر شریک ملزم محمد خان بھٹی کے وکیل نے پراسیکیوشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان پر الگ الگ فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔ سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے کہا کہ پرویز الہٰی مرکزی ملزم ہیں انکی عدم موجودگی میں دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی، پرویز الہٰی کے علاوہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنا غیر قانونی ہے، پرویز الہٰی کا پلیڈرمقرر کر دیں تو اس پر چارج فریم ہو سکتا ہے، مہلت دیں آج کارروائی ملتوی کریں۔ بعدازاں عدالت نے شریک ملزم محمد خان بھٹی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی جبکہ چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم کیلئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
جمعہ, دسمبر 20
تازہ ترین
- مبینہ کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر فرد جرم کیلئے 7 جنوری کی تاریخ مقرر
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم
- عافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دنیا بھر کے دوروں کی تفصیلات طلب
- پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے دروازے کھلے، منت کرنے کو بھی تیار ہیں: سپیکر ایاز صادق
- سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر
- سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 7 خوارج ہلاک
- جی ایچ کیو حملہ: فرد جرم کے خلاف عمران خان سمیت 13 رہنماؤں کی درخواستیں خارج
- امید ہے ہمارا آئینی وقانونی مطالبہ تسلیم کیا جائے گا: فضل الرحمان
- خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
- پنجاب بھر کے ڈویژنوں کے اضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری
- جی ایچ کیو کیس: وزیراعلیٰ گنڈا پور، شاہ محمود سمیت 14 ملزموں پر فرد جرم عائد
- 24 نومبر کے پی ٹی آئی کے احتجاج میں رینجرز کا ایک اور زخمی اہلکار شہید