ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اڈیالہ جیل کی انتظامیہ عدالتی احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتی ہے، چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں، عدالتوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کیساتھ نوازشریف کو شکست دینے پر ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کو علاج کی سہولیات نہیں دی جا رہیں۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر چیمہ کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کیسے جمشید دستی کو نااہل قرار دے سکتے ہیں، الیکشن کمیشن اپوزیشن لیڈر کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہماری لیگل ٹیم جمشید دستی کے معاملے کو دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 ماہ میں پٹرول کی قیمت میں 82 فیصد اضافہ ہوا ہے، خوشحالی لانے کا نعرہ لگانے والوں نے غریب کو تباہ کر دیا ہے، چینی 200 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے، حکومت نے پہلے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چینی مافیا نے پہلےمارکیٹ میں چینی کی قلت پیدا کی، عوام کی جیب پر 60 روپے فی کلو کا ڈاکہ مار رہےہیں، خاص مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لیے عوام کو لوٹا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں 150 روپے پٹرول تھا جو آج 272 روپے ہو چکا ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں چینی 86 اور آج 200 روپے فی کلو ہو چکی ہے، آج ہر چیز کی قیمت دگنا ہو چکی ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مڈل کلاس طبقہ کا جینا مشکل ہو چکا ہے، 5 اگست کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی نے پانچ اگست کی تاریخ دی ہے۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم